کلثوم نواز کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جشن

September 19, 2017 3:26 pm0 commentsViews: 3

ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کے بھنگڑے، مٹھائی تقسیم، آتش بازی کا بھی مظاہرہ
عوامی عدالت نے ایک بار پھر نواز شریف کے حق میں فیصلہ د یدیا ،لیگی رہنما
کراچی(اسٹاف رپورٹر))لاہور کے حلقہ این اے 120سے بیگم کلثوم نواز شریف کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں پیر کوسندھ مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فتح کا جشن منایا گیا،جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر کارکنان نے ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑے ڈالے اور میٹھا ئیاں کھلائی گئیں اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ کارکنوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر مبارکبادبھی دی ۔کارکنوں نے پرجوش انداز میں میاں نواز شریف ،بیگم کلثوم نواز شریف اور مریم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی ۔تقریب سے مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا،جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر، نائب صدرمسلم لیگ(ن) سندھ علی اکبرگجر،منارٹی ونگ سندھ کے صدرشام سندر،جنرل سیکرٹری کھیل داس،حاجی شاہجہان،عاشق گجر،نورخان اخوندزادہ، چیئرمین یوسیزآمان خان آفریدی، رانا وارث، حبیب الرحمن، سہیل ندیم، مہنازاختر،عروسہ شہزاد، جمیلہ ٖظفر، یاسر شاہ جہان ،وحید رزاق، خواجہ نیئر شریف اور عبدالحمیدبٹ سمیت کارکنان کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ عوامی عدالت نے ایک مرتبہ پھر میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیاہے ۔