کراچی میں پی ٹی آئی اور متحد کا خفیہ الائنس رہا ہے، سعید غنی

September 19, 2017 3:28 pm0 commentsViews: 7

تحریک انصاف نے جب اسمبلی سے استعفے دیئے تھے تو تب ایم کیو ایم کی خواہش تھی کہ قبول کیے جائیں،رکن سندھ اسمبلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے دعوی کیا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی اورایم کیوایم کا خفیہ الائنس رہا ہے۔پی ٹی آئی نے جب اسمبلی سے استعفے دئیے تب ایم کیوایم کی خواہش تھی کہ استعفے قبول کیے جائیں۔میڈیا سے بات چیت میں سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کی اکثریت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ساتھ ہے، اگر وزیر اعظم تبدیل ہوسکتا ہے تو اپوزیشن لیڈر بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔