کراچی میں سورج سے آگ برسنے لگی، پارہ36ڈگری سے تجاوز کرگیا

September 19, 2017 3:29 pm0 commentsViews: 4

سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائوں کو شمالی گرم ہوائوں نے روک دیا
شدیدگرمی اور حبس کیساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا
کراچی(این این آئی)کراچی میں سورج آگ برسانے لگا،آئندہ دنوں میں درجہ حرارت36ڈگری تک پہنچ گیاہے۔تفصیلات کے مطابق سورج نے کراچی والوں کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں اور شدید گرمی اور حبس کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36ڈگری تک پہنچ چکا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ38ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں انتہائی کم ہیں جس کی وجہ شمالی گرم ہوائیں ہیں جو سمندری ہوائوں کو روک رہی ہیں۔ شہر میں دو متضاد سمتوں سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار8کلو میٹر فی گھنٹہ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب37فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔