نواز شریف نے آج لندن میں اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا

September 23, 2017 1:59 pm0 commentsViews: 5

تازہ ملکی سیاسی صورتحال اور احتساب عدالتوں میں پیشی کے معاملات پر مشاورت کی جائیگی
چوہدری نثار کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا انہیں اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی
مریم نواز کے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے بھی اہم فیصلوں کا امکان
اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی شریک ہونگے
لندن( مانیٹرنگ دیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس آج لندن میں طلب کرلیا ہے جس میں تازہ ملکی سیاسی صورتحال اور احتساب عدالتوں میں پیشی اور پارٹی صدارت کے معاملات کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔ اجلاس میں پارٹی اختلافات پر بھی گفتگو ہوگی مگر اس اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایک دفعہ پھر نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور پارٹی صدارت کیلئے غور کیا جائیگا۔ اجلاس کے دوران احتساب عدالتوں میں شریف خاندان کی پیشی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگاجبکہ مریم نوا ز شریف کی وطن واپسی اور پارٹی صدارت کیلئے غور کیا جائیگا۔ اجلاس کے دوران احتساب عدالتوں میں شریف خاندان کی پیشی مستقبل کے تعین کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘شہباز شریف‘ اسحاق ڈار‘ خواجہ آصف اور برجیس طاہر بھی شریک ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے طلب کئے جانیوالے اجلاس میں سابق وزیراخلہ چوہدری نثار کو مدعو نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں مریم نواز خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔