ضلع وسطی، نامعلوم افراد نے پرویز مشرف کے حق میں چاکنگ کردی

September 23, 2017 1:49 pm0 commentsViews: 5

سابق صدر کا ویڈیو بیان آنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد اچانک سرگرم ہوگئے
لیاقت آباد، ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں اسپرے پینٹ سے وال چاکنگ کی گئی ہے
کراچی (کرائم رپورٹر)سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے وڈیو بیان کے بعد ضلع وسطی میں نامعلوم افراد نے پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کردی ،ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے وڈیو بیان کے بعد اچانک نامعلوم افراد شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہو گئے اور ضلع وسطی کو ہدف بناتے ہو ئے پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کردی گئی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ضلع وسطی کے علاقوں جن میں لیاقت آباد ،ناظم آباد،کریم آباد ،فیڈرل بی ایریا ،نارتھ کراچی میں دکانوں اور گھروں کی دیواروں پر اسپرے پینٹ سے وال چاکنگ کی ہے جس میں نامعلوم افراد نے جئے پرویز مشرف ،سب سے پہلے پاکستان سمیت دیگر نعرے تحریر کیے گئے ہیں جبکہ چاکنگ کے نیچے تاریخ بھی22ستمبر2017لکھی گئی ہے ۔