کراچی میں ہر ماہ ایک ہزار گاڑیاں سڑکوں پر آرہی ہیں ٗ ڈی آئی جی ٹریفک

September 23, 2017 1:50 pm0 commentsViews: 6

ہیلمٹ لازمی پہننے کی مہم شہریوں کیخلاف نہیں بلکہ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہے
ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے ٗ عمران یعقوب منہاس کی پریس کانفرنس
کراچی (کرائم رپورٹر)ہیلمٹ لازمی پہننے کی ہدایت دینے کا مقصد لوگوں کو تنگ کرنا نہیں بلکہ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک کوشش ہے ان خیالات کا اظہارڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب منہاس نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے ہ شہر میں ٹریفک سے متعلق ڈی آئی جی ٹریفک نے شکایتوں کے انبار لگادئے اور کہا کہ شہر میں چار ملین کے قریب گاڑیاں ہیں، ہر ماہ ایک ہزار گاڑی موٹرسائیکلیں رجسٹرد ہوکر سڑکوں پر آرہی ہیں اور شہر میں چوک پوانٹس بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قانون کی وہ اہمیت نہیں ہے جو ہونی چاہئے، کوشش کریں کہ عوام کی توجہ اس جانب مبذول کرائیں کہ قوانین پر عمل کریں۔ شہری ہیلمٹ کا استعمال، کاغذات کا نہ رکھنا، سیٹ بیلٹس اور سگنل بہت آرام سے توڑ دیتے ہیں اور یہ بات انکے لیے کوئی اہمیت ہی نہیں رکھتی ہے جو کہ غلط ہے۔شہر میں کئی مقامات پر سیوریج لائنیں ڈل رہی ہیں یا روڈ کارپیٹگ ہورہی ہے۔ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ایسٹ، سٹی، سینٹرل اور ویسٹ میں ٹریفک جام کا مسئلہ ہورہا ہے اس سال 166287 سے زائد گاڑیوں کے چالان ہوئے، چالان کی مد میں 385645450 روپے جمع کئے گئے، ہیلمٹ مہم کے دوران 45698 سے زائد چالان جبکہ 9616 موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔ چالان کی مد میں 6854700 روپے جمع کئے گئے،ہیلمٹ مہم کا مقصد شہریوں کو تنگ کرنا نہیں ہے اور شہر میں حادثات میں سب سے زیادہ نقصان موٹرسائیکل سوار جو ہیلمٹ نہیں پہنتے انکا ہوتا ہے۔