سرکاری ملازمت رکھنے والے صحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

September 23, 2017 1:54 pm0 commentsViews: 3

فہرست کی تیاری شروع، سرکاری نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا، ذرائع محکمہ اطلاعات سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت رکھنے والے تمام صحافیوں کی کھوج شروع کردی۔ سندھ بھر کے انفارمیشن افسران کو لیٹر جاری‘سرکاری ملازمت رکھنے والے صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈ جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت رکھنے والے تمام صحافیوں کی کھوج شروع کردی ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے ڈائریکٹر محکمہ اطلاعت سندھ‘ ڈویژنل ڈائریکٹرز اطلاعات حیدر آباد‘ میر پور خاص‘ سکھر‘ لاڑکانہ‘ ایس بی اے ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسران کو لیٹر جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ ایکریشن کارڈ بناتے وقت صحافی سے انڈر ٹیکنگ لی جائے کہ وہ کسی ادارے کا سرکاری ملازم تو نہیں‘ تمام ضلعی اطلاعات افسران کوائف اکٹھے کریں ۔کسی بھی ایڈمنسٹریشن اتھارٹی میں رہنے والے صحافیوں‘ وفاقی و صوبائی حکومت کے سرکاری ملازمین صحافیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں صحافیوں کی فہرست تیار کی کی گئی تھی جس میں سرکاری ملازمت رکھنے والے صحافیوں کی تعداد چار سو سے زائد بتائی گئی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمت رکھنے والے تمام صحافیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائیگا۔