چھینے گئے 100سے زائد موبائل فونز مالکان کے حوالے

September 23, 2017 1:56 pm0 commentsViews: 6

سی پی ایل سی اور الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے موبائل فونز مشترکہ کاوشیں کرکے برآمد کیے تھے
پولیس آفس میں ہونے والی سادہ سی تقریب میں موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کیئے گئے
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی پولیس آفس KPO میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت جناب مشتاق احمد مہر صاحب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ اس تقریب میں زبیرحبیب چیف سی پی ایل سی، ثاقب اسماعیل میمن ڈی آئی جی سی آئی اے ، ایس ایس پی طارق دھاریجو ودیگر افسران کے ساتھ ساتھ الیکٹرونکس ایسو سی ایش کے صدر محمد رضوان ودیگر عہدیداران مارکیٹ کمیٹی، ممبران اور مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔100سے زائد چھینے گئے موبائل فونز اْن کے اصل مالکان کے سپرد کیے گئے جوکہ سی پی ایل سی اور الیکٹرونک مارکیٹ ایسوسی ایشن کی مدد سے برآمد کیے گئے تھے۔اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے عوام کو بھی پیغام دیاکہ کسی بھی واردات کے ہونے پر پولیس یا سی پی ایل سی کو ضروراطلاع کی جائے انشاء اللہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ عوام کی شکایات کا اورمزید بہتر طریقے سے ازالہ کرسکیں۔ اس موقع پر محمد رضوان کو ان کی خدمات پر شیلڈ بھی پیش کی گئی۔