امریکی مشکلات میں اضافہ

January 8, 2018 1:15 pm0 commentsViews: 60

امریکہ کی جانب سے پاکستان کی امداد بندکرنے پر امریکہ خود مشکل میں پڑگیا ہے افغانستان میں جنگ کی سربراہی کرنے والے امریکی کمانڈرآرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے رابطہ کرکے درخواست کی ہے کہ ان کی سپلائی بند نہ کی جائے دوسری طرف پاکستان نے امریکی امداد کی بندش کے بعد نیٹو کنٹینرز سپلائی بند کرنے کی بجائے کنٹینرز کا ٹول ٹیکس میں اضافہ کرنے کافیصلہ کیا ہے اور یہ اضافہ 100 فیصد سے زائد بھی بڑھانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اہم فیصلے اسی ہفتے ہوجائیں گے۔افغانستان میں نیٹو افواج کی سپلائی سو فیصد کراچی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے اور نیٹو کنٹینرز بھاری سازوسامان لے کر چمن اور خیبر پاس کے ذریعے افغانستان کو سامان لے جاتے ہیں عام طور پر فی کنٹینر پاکستان کو 1700 ڈالر ادابطورٹول ٹیکس ادا کرتا ہے اب اس میں 100 فیصد اضافہ کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٹول ٹیکس میں سو فیصد اضافہ کرنے سے پاکستان کو امداد کے نتیجے میں ہونے والے تعلقات کا ازالہ کیا جائے گا۔پاکستان کی جانب سے امریکی اقدام پر اشتعال میں آنے کے اور تحمل مزاجی سے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائے گا پاکستانی سیاستدانوں کو بھی اس حوالے سے اپنے رازدارانہ کردار کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔