جماعت اہلسنّت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان علامہ حمزہ علی قادری انتقال کرگئے

January 25, 2018 1:18 pm0 commentsViews: 15

مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دارالعلوم امجدیہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین منگھوپیر میں ہوگی
علامہ حمزہ علی قادری کی وفات پر شاہ عبدالحق، حنیف طیب، مظہر سعید کاظمی و دیگر علمائے کرام کا اظہارِ تعزیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)معر وف عالم و خطیب جماعت اہلسنّت پاکستا ن سند ھ کے سینئر نا ئب امیر علامہ سید حمز ہ علی قادری رضائے الہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم طو یل عر صہ سے علیل تھے جن کی نما ز جنا زہ جمعر ات 25؍جنوری بعد از ظہر دارالعلوم امجد یہ عالمگیر روڈکر اچی میں ادا کی جا ئے گی، نما ز ظہر سوا ایک بجے ہو گی جبکہ تد فین کر اچی کے مشہو ر صو فی بز رگ حضر ت منگھو پیر بابا کے مز ار کے احاطے میں ہو گی ۔ علامہ سید حمز ہ علی قادری کے انتقال پر جماعت اہلسنّت پا کستا ن کے مرکز ی امیر پر وفیسر سید مظہر سعید شا ہ کا ظمی ،مر کزی سیکریٹر ی جنر ل علا مہ سید ریا ض حسین شا ہ ، حاجی محمد حنیف طیب ، پیر سید سر دار علی شا ہ جیلا نی ،علا مہ محمد اکر م سعید ی ، علا مہ سید شا ہ عبد الحق قادری،علا مہ نسیم احمد صدیقی ، قاضی نو رالاسلام شمس ، محمد احمد صد یقی اشر فی ،صاحبزادہ اسد احمد مجد دی،ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹر نیشنل کے صد ر صا حبزادہ سید وجا ہت رسول قادری ،ڈاکٹر پر وفیسر مجید اللہ قادری ،صاحبز ادہ ریحان امجد علی نعما نی نے تعز یت کا اظہا ر کر تے ہو ئے علامہ سید حمز ہ علی قادری کو خرا ج عقید ت پیش کیا ۔جبکہ قائد ین اہلسنّت نے جماعت اہلسنّت پاکستان کی جا نب سے ملک بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ کہ ملک بھر کے مدارس اہلسنّت ،درگا ہو ں ،خا نقا ہو ں ،دربا روںمیں ایصال ثوا ب کیلئے قر آن خو انی اور اجتماعی دعا وں کا اہتمام کیا جا ئے گا ۔