بچوں سے زیادتی کے خلاف بل کی منظوری

February 14, 2018 3:11 pm0 commentsViews: 38

پاکستان میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے خاص طور پر قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے اس معاملے نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے اور مجرموں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے اب پاکستان کی قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سزائوں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ بل کے تحت بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ملزمان کو کم سے کم 14 سال اور زیادہ سے زیادہ 20 سال تک قید کی سزا ہوسکے گی جبکہ جرمانہ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کی جانب سے بل کی منظوری ایک اچھا اقدام ہے لیکن اصل بات تو اس پر عملدرآمد کرانے کی ہے حکومت کو اس قانون پر سختی سے عمل کرانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔