دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی نے حکمت عملی بنالی

February 14, 2018 4:57 pm0 commentsViews: 5

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تیار مسودہ وفاقی حکومت کو جلدارسال کرنے کا عندیہ دیا ہے
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان میں پہلی مرتبہ سی ٹی ڈی سندھ نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے چار نکاتی اہم تجاویز سے حکمت عملی کا ڈرافٹ ترتیب دے دیا،تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے جامع حکمت عملی کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، سی ٹی ڈی کی جانب سے تیار کیا گئے اس ڈرافٹ میں چارنقاطی اہم تجاویز بھی شامل کی گی ہیں،جس مںع پہلے نقطے میں دہشت گرد تنظیموںکے محفوظ ٹھکانوں، ذرائع آمدن، مواصلاتی نظام اور سہولت کاروں کے خاتمے کو یقینی بنانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ دوسرے نقطے میں دیگر ریاستوں کو دہشتگردوں کی حمایت اور پناہ دینے سے روکنا ضروری قرار دیا گیا ہے، حکمت عملی کے اس تازر ڈرافٹ کے تیسرے نقطے کے تحت ان حالات کا خاتمہ کام جائے گا جودہشت اپنے مفاد لئے استعمال کرتے ہیں، جبکہ چوتھے نقطے کے تحت شہریوں کے بہتر تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کے مطابق دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تیار مسودہ وفاقی حکومت کو جلد ارسال کیا جائے گا۔