موبائل فون چھیننے، چوری اور اسملنگ کی روک تھام کیلئے سسٹم تیار

February 15, 2018 12:29 pm0 commentsViews: 3

140 ملین صارفین کے شناختی کارڈ ، آئی ایم ای آئی اور سم کارڈ کے پیرنگ میپنگ ڈیٹا کی تیاری
ایس ایم ایس کے ذریعے ہی موبائل کا پتہ ہونے کا معلوم ہوسکے گا، اپریل سے سسٹم قابل عمل ہوگا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون چھیننے، چوری، اسمگلنگ روکنے کیلئے اہم اقدم اٹھالیا گیا، 140 ملین صارفین کے شناختی کارڈ، فون، آئی ایم ای آئی اور سم کارڈز نمبرز کے پیئرنگ میپنگ ڈیٹا کی تیاری آخری مراحل میں ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے بھی موبائل کے کلیئرہونے کا معلوم ہوسکے گا، اپریل 2018 تک یہ سسٹم قابل عمل ہوجائیگا جس کے بعد چھینے گئے ، چوری شدہ یا اسمگل شدہ موبائل فونز کی خرید وفروخت کے انسداد ی اقدامات نہ صرف مؤثر ہوجائیں گے بلکہ اس سے جرائم کا سدباب بھی ممکن ہوجائے گا۔ یہ بات ڈائریکٹر پی ٹی اے نے وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائیں۔