امارات میں موٹاپا کم کرنے کیلئے انوکھی سرکاری اسکیم

February 16, 2018 1:37 pm0 commentsViews: 7

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں (یو اے ای) میں موٹاپے سے پریشان شہریوں کیلئے وزن کم کرنے کی انوکھی سرکاری اسکیم کا اعلان کردیا گیا۔ اس اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے اشتراک سے راس الخیمہ اسپتال نے کیا جس کے تحت فی کلو وزن کم کرنے پر500 درہم یعنی15ہزار روپے تک کا انعادم دیاجائیگا۔ اسکیم کا آغازکل17 فروری سے کیا جائیگا جو28 اپریل تک جاری رہے گی۔