پاک فوج کے نام پر 255جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس

February 16, 2018 1:40 pm0 commentsViews: 5

فہرست میں 45ٹویٹر ٗ 94فیس بک ٗ 101یوٹیوب اور 15انسٹا گرام اکائونٹس شامل ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کارروائی کیلئے فہرست ایف آئی اے کے حوالے کردی
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے مسلح افواج کے نام پر چلنے والے 255 جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کیخلاف کارروائی کیلئے فہرستیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کے حوالے کردیں۔ ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی فہرست میں45ٹوئٹر‘94 فیس بک‘101 یو ٹیوب اور15 انسٹا گرام کے جعلی اکائونٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جعلی اکائونٹس براہ راست پاکستان آرمی‘ پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کا نام استعمال کررہے ہیں جن کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ ان اکائونٹس میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ سب فوج کا بیانیہ ہے۔ سوشل میڈیا کے ان جعلی اکائونٹس میں سے کئی ایسے بھی ہیں جن پر پاک فوج کے حق میں باقاعدہ ٹوئٹس کی جاتی تھیں۔ تاہم آئی ایس پی آر نے ان اکائونٹس کیخلاف بھی کارروائی کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جہاں قانون کا احترام فرض اول ہے۔ ٹوئٹر اکائونٹس میں سب سے زیادہ پاکستان آرمی نامی اکائونٹ کے ہیں جن کے1لاکھ21ہزار فالورز ہیں۔ پاکستان ملٹری نامی اکائونٹ کے84ہزار فالورز ہیں اور ان سے فوج سے متعلق خبریں ٹوئٹس کی جاتی تھیں۔