وحشی باپ نے سوتیلی بیٹی سے منہ کالا کرلیا

February 19, 2018 12:34 pm0 commentsViews: 3

ماں محلے میں کسی کے گھر گئی ہوئی تھی واپس آئی تو 6 سالہ بچی تشویشناک حالت میں پڑی تھی
خاتون شہناز کے بیان پر سوتیلے باپ سجاد کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی
کراچی( کرائم رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون کے علاقے قذافی ٹائون سے ایک 6 سالہ بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیاجس کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شدید زخمی بچی سے ابتدائی بیان لینے کے ساتھ واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی والدہ مہناز نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے سجاد پہنور نامی شخص سے 2 سال قبل دوسری شادی کی تھی، زخمی بچی میری بیٹی اور پہلی شادی کے بعد ہوئی تھی، دوسری شادی کے بعد میں نے بچی کو اپنے پاس رکھ لیا تھا، خاتون نے مزید بتایا کہ اتوار کی شب میں کسی کام کے سلسلے میں محلے کے گھر گئی ہوئی تھی اور میری بیٹی اپنے سوتیلے باپ کے ساتھ گھر میں تھی، جب میں گھر واپس آئی تو بچی انتہائی تشویشناک حالت میں کمرے میں پڑی ہوئی تھی جس کے بعد میں نے شور مچایا تو محلے دار جمع ہوگئے اور بچی کو فوری جناح اسپتال لے آئے، پولیس نے کہا کہ خاتون منہاز کے بیان کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سویتلے باپ سجاد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایس ایچ او عبدالغفار نے کہا کہ ملزم نے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے اور بچی نے بھی بیان دے دیا ہے، ابھی بچی کی حالت تشویشناک ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔