جماعت اسلامی کی کل ڈی جی نادرا دفتر پر احتجاج کی تیاریاں

February 19, 2018 12:26 pm0 commentsViews:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت کل منگل 20 فروری کو ایک بجے ڈی جی نادرا آفس پر احتجاجی دھرنے کی تیاریاں اور انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ دھرنے میں ملک بھر سے نادرا کے متاثرین سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔