دو دریا پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق – دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

February 19, 2018 12:33 pm0 commentsViews:

کراچی (کرائم رپورٹر) ساحل سمندر کے علاقے ڈیفنس دو دریا خیابان بلال پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

سرجانی ٹائون : بیوٹی پارلر میں آتشزدگی خاتون سمیت 2 افراد جھلس گئے
کراچی ( کرائم رپورٹر) سرجانی ٹائون میں گھر میں قائم بیوٹی پارلر میں آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جھلس گئے، تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر 5D میں واقع گھر کے اندر قائم کرن بیوٹی پارلر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں 25 سالہ عظیم اور 22 سالہ اقرء جھلس گئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، جبکہ آگ اپنی مدد آپ کے تحت اہل محلہ نے بجھائی۔

آج صبح
گلشن حدید میں رکشہ اور
موٹر سائیکل میں تصادم
ایک شخص جاں بحق
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح نیشنل ہائی وے گلشن حدید میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین سمیت4 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا اور حادثے میں ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی اور واقعے میں رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

ملیر ‘جھاڑیوں سے20 روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی
کراچی(کرائم رپورٹر)ملیر سے ایک شخص کی20روز پرانی تشدد ذدہ لاش ملی،تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے ملیر چیک پوسٹ نمبر پانچ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق لاش کم از کم15سے 20 روز پرانی ہے،پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور لاش کو مزکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے لاش کو کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔

ڈیفنس
موٹرسائیکل سوار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک‘ لیاری میں12 سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے چل بسی
کراچی(کرائم رپورٹر)لیاری اور ڈیفنس میں حادثات و واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق ساحل کے علاقے دو دریا پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹرک سے موٹرسائیکل پر سوار35سالہ عنصر جاں بحق ہو گیا جبکہ موقع سے ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کے مطابق متوفی قریب ہی علاقے کا رہائشی تھا پولیس نے لاش کو کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے،لیاری کے علاقے بکرا پیڑی میں قائم مکان میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے12سالہ تانیہ دختر امجد جاں بحق ہو گئی متوفیہ کے ورثاء موٹا کی تصدیق کے بعد لاش بغیر کسی کارروائی کے اپے ہمراہ لے گئے جبکہ علاقہ پولیس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔

لانڈھی اور شاہ فیصل میں فائرنگ
کے واقعات ‘خاتون سمیت2 افراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)لانڈھی اور شاہ فیصل میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت2افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت35سالہ عصمہ دختر رفیق کے نام سے کی گئی پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ شاہ فیصل کالونی کے علاقے مردان چوک کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ حسین شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم واقعے کی مذید تحقیقات کی جارہی ہے۔

تشدد زدہ لاش کراچی یونیورسٹی کے طالب علم کی نکلی
مقتول احمد شاہ ماسٹرز کررہا تھا، باجوڑایجنسی کا رہائشی اور عارضی طور پر اسکائوٹ کالونی میں رہتا تھا
احمد شاہ 2 روز سے لاپتہ تھا، شام کے اوقات میں ملازمت کرتا تھا، لاش گھر کے قریب سے ملی
کراچی(کرائم رپورٹر)مبینہ ٹاون سے گزشتہ روز ملنے والی لاش کی شناخت کرلی گئی،مقتول نجی یونیورسٹی کا طالب علم تھا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مبینہ ٹائون کے علاقے سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت احمد شاہ کے نام سے کرلی گئی مقتول کراچی یونیورسٹی کا طالبعلم اور دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا،مقتول کے قریبی دوست احسان اللہ نے بتایا کہ احمد شاہ کراچی یونیورسٹی سے شعبہ حیوانیات میں ماسٹرز کر رہا تھا اور باجوڑ ایجنسی کا رہنے والا تھا جبکہ کراچی میں دیگر دوستوں کے ساتھ اسکاوٹ کالونی میں تنہا رہائش پزیر تھا،مقتول احمد شاہ شام کے اوقات میں ملازمت کرتا تھا،وہ رات10بجے تک کام سے فارغ ہوکر گھر لوٹ آتا تھا،16فروری کو آخری رابطہ رات ساڑھے دس بجے ہوا تھا ، جسکے بعد سے لاپتہ ہو گیا تھا،اور مبینہ ٹاؤن پولیس کو17فروری کواحمد شاہ کی تشدد زدہ لاش گھر کے قریب سے ہی ملی تھی۔