ملیر میں تھانوں کی تعداد 17 سے 12 کرنے کا فیصلہ

February 20, 2018 5:11 pm0 commentsViews: 5

مبینہ ٹائون، سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کو ایسٹ میں شامل کرنے کی درخواست
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے ضلع ملیر میں پولیس تھانوں کی تعداد17سے12کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے ایڈشنل آئی جی کراچی کو خط بھی لکھ دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ملیر ڈسٹرکٹ سے پانچ تھانے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا،،ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق لکھے گئے خط میں چار تھانے ایسٹ زون ایک تھانہ ویسٹ زون میں شامل کیا جائے گا،مبینہ ٹاون، سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپرہائی وے کو ایسٹ میں شامل کرنے کی درخواست دی ہے،جبکہ گلشن معمار پولیس اسٹیشن ویسٹ زون میں شامل کیا جائے گا،سابق ایس ایس پی ملیر کی درخواست پر تھانے ملیر میں شامل کیے گئے تھے،گلشن معمار تھانہ پہلے ویسٹ زون میں ہی شامل تھا،مبینہ، سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپرہائی وے بھی ایسٹ زون میں تھے،ملیر ڈسٹرکٹ میں پولیس اسٹیشنز کی تعداد17ہے،پانچ تھانے واپس ہونے کے بعد تعداد 12رہ جائے گی۔