حریم فاروق آج PSL کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرینگی

February 22, 2018 12:07 pm0 commentsViews: 5

تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں
ایونٹ کی میزبانی اعزاز سے کم نہیں ، اداکارہ
کراچی( کلچرل رپورٹر) نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلم ’’پرچی‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلم کا تحفہ دینے والی فنکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلیں وہ اس بار ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی دبئی میں آج ہونے والی افتتاحی تقریب کی میز بانی کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کی دبئی میں افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، متعدد معروف شخصیات اور سلیبریٹیز کی جانب سے اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کی غرض سے دبئی پہنچنے کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ اپنی نوعیت کی بے مثال تقریب ہونے کی وجہ سے اس شاندار ایونٹ کی دھاک پہلے ہی لوگوں کے دلوں میں بیٹھی ہوئی ہے۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہونے جارہا کہ حریم فاروقی کسی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں، انہیں اس سے قبل لاہور میں ہونے والے ’’ہم ایوارڈز 2017 ‘‘ میںبہترین میزبان کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ حریم فاروق نے بتایا کہ یہ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ یہ نہ صرف پاکستانی قوم کیلئے ایک بڑا موقع ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی پذیرائی کی جارہی ہے۔