پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

February 22, 2018 12:15 pm0 commentsViews: 4

اسلام آباد( این این آئی) ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاؤ کا شکار رہی جبکہ تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔ 20فروری تک درآمد کئے گئے تیل کی قیمت کے حساب سے ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔