جنوبی افریقن اسپنر عمران طاہر نے ملتان سلطان کو جوائن کرلیا

February 22, 2018 12:22 pm0 commentsViews: 2

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے ۔پاکستانی نژاد کرکٹر نے پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ملتان سلطان کو جوائن کیا ہے۔عمران طاہر نے ورلڈ الیون کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔ملتان سلطان پلے آف مرحلے میں پہنچے تو قوی امکان ہے کہ لیگ اسپنر اسکواڈ کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔