پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے کینسر کے مریض بچے دبئی پہنچ گئے

February 22, 2018 12:19 pm0 commentsViews: 1

دبئی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی دعوت پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے کینسر کے مریض بچے دبئی پہنچ گئے ۔چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھانے ہوئے اس سال بھی کینسر مین مبتلا ان بچوں کوکرکٹ دیکھنے کے لئے بلایاہے ۔بچوں کی دبئی آمد ان کے لئے اعزاز اور حوصلہ افزائی کی بات ہے۔کینسر کے مریض بچے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہونگے۔انہیں دبئی کی سیر بھی کرائی جائے گی۔