اینکرواداکارہ ثناء بچہ پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر

February 22, 2018 12:25 pm0 commentsViews: 20

پشاور( اسپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی نے سابق اینکرواداکارہ ثناء بچہ کو ٹیم کا خیر سگالی سفیر مقررکردیا ۔اپنے ایک ٹوئٹ میں جاوید آفریدی نے ثناء بچہ کی تقرری کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ پرجوش او ربے خوف اینکر اور اداکارہ ثناء بچہ کبھیبھی صحیح بات سے پیچھے نہیں ہٹیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وہ پاکستان کی کرکٹ سے پاگل پن کی حد تک لگاؤ رکھتی ہیں ۔ثناء بچہ کی تیز رفتار گیند بازی نے ہر بارہی درست نشانہ لیا