سندھ حکومت نے چائنیز نمک اجینو موتو پر پابندی لگادی

February 22, 2018 12:29 pm0 commentsViews: 3

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے صوبے میں چائنیزنمک اجینو موتو کی درآمد، تیاری اور فروخت پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے ۔اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے ۔جس میں کہا گیاہے کہ اجینو موتوانسانی صحت کے لئے مضر ہے اسی وجہ سے اس پر پابندی لگائی گئی ہے۔