ایشیا میں فلم فیسٹیول 23 فروری سے شروع ہوگا

February 23, 2018 12:13 pm0 commentsViews: 5

ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والے فیسٹیول میں 50 سے زائد ممالک کے 100 فلم میکرز اور فنکار شریک ہوں گے
فیسٹیول کے آخری دن 26 فروری کو بینظیر شہید میموریل کانفرنس ہوگی، صوبائی وزیر اطلاعات کی بریفنگ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ایشاپیس فلم فیسٹیول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 23 فروری سے 26 فروری تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں براعظم ایشاء کے 50 سے زائد ممالک سے 100 سے زائد فلم میکرز، فنکار اور ثقافتی نمائندے شرکت کیلئے کراچی آرہے ہیں، بین الاقوامی طور پر موصول ہونے والی 900 فلموں میں سے 109 منتخب شدہ شارٹ فلموں، ایمینیشز اور ڈاکومینٹری کی نماش کی جائے گی فلم فیسٹیول کے آخری دن 26 فروری کو سابق وزیر اعظم بینظیربھٹو شہید میموریل کانفرنس منعقد ہوگی فلم فیسٹیول میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت مختلف ممالک مذاہب، نسلوں،ثقافتوں اور پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے، شخصیات اور ثقافتی نمائندے شرکت کریں گے، اس بات کا اعلان وزیر اطلاعات نے جمعرات کو ایکسپو سینٹر میں فلم فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فلم فیسٹیول کے مختلف سیشنز میں محترمہ بینظیر بھٹو کی شخصیت اور امن جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو سراہا جائے گا۔