سلمان مجاہد بلوچ کا علینہ کیخلاف مقدمہ جھوٹا قرار

February 23, 2018 12:45 pm0 commentsViews: 2

کراچی ( آن لائن) ایم کیوایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے علینہ نامی لڑکی کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ عدالت نے جھوٹا قرار دے دیا ہے ۔سلمان مجاہد بلوچ پر علینہ نے دو الگ الگ مقدمات درج کرائے تھے جس مین کہا گیا تھا کہ سلمان بلوچ نے اسے اسلام آباد کے ہوٹل میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور پھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ دوسرا مقدمہ متحدہ رہنما کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کا تھا۔