نایاب نسل کے 151کچھوے برآمد، ملزم گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

February 23, 2018 12:39 pm0 commentsViews: 1

کراچی (کرائم رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف نے لیاقت آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔وائلڈلائف کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم شاکر کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش کررہاہے جس پر فوری کارروائی کرتے وہئے نایاب نسل کے 151کچھوے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

لیاری گینگ وار کا بلاول بلو گرفتار
سہراب گوٹھ سے منشیات فروش خاتون شیریں عرف موٹی اور ساتھی سمونہ پکڑی گئیں
اسٹریٹ کرمنلز 6 ملزمان گرفتار، قبضے سے 6 ٹی ٹی پستول، موبائل فونز اور مسروقہ سامان برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم اور خاتون منشیات فروش سمیت15ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر بلدیہ ٹائون کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے ملزم بلاول عرف بلو کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار گروپ سے ہے ، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ،سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون شیریں عرف موٹی اور اسکی ساتھی سمونہ کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ، گرفتار اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج تھے، ملزمان میں آصف خان، وسیم عرف ملنگی، شہزاد، عابد، طاہر اور ندیم شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے چھ ٹی ٹی پستول، موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد، سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد لوٹ مار کرنے والے ملزم طارق کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ موقع سے اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، سمن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ میر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان فاروق ، سجاد، برکت اور ناصر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔