بلیک میلراین جی اونے صحافی کو غیر قانونی نوٹس بھجوادیا

February 23, 2018 12:54 pm0 commentsViews: 4

فاروق کو کورنگی میں بنے مکان کو غیر قانونی تعمیرات قرار دیکر نام نہاد لیگل نوٹسز ارسال کئے گئے
این جی اوز کے روپ میں کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کی جائے ٗ صدیق کلا ڈیہ اور اسد اقبال بٹ کا ردعمل
کراچی (رپورٹ/افتخار احمد) انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم کراچی ہیومن رائٹس سوسائٹی شہریوں کو بلیک میلنگ‘ رقم بٹورنے ا ور ہراساں کرنے پر اتر آئی‘ اس بات کا انکشاف روزنامہ آغاز کے شعبہ اشتہارات سے وابستہ فاروق نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے گھر کے پتے پرکراچی ہیوئن رائٹس سوسائٹی کی جانب سے نوٹسز ارسال کئے گئے جس میں ایک نوٹس پر مذکورہ این جی اوز کے جنرل سیکریٹری عامر سعید کے دستخط تھے جبکہ دوسرا نوٹس فرینڈ لاء ایسوسی ایٹ کے نام سے لیگل نوٹس تھا۔ فاروق نے بتایا کہ مین کورنگی بی150 سیکٹر 50A غوث پاک روڈ کا رہائشی ہوں اور میں اپنی محنت سے اپنا مکان بنایا میرے پاس مکان کے ڈی اے سے منظور شدہ نقشہ موجود ہے اور کلیئرنس کے تمام کاغذات موجود ہیں۔ گزشتہ دنوں مجھے ڈیفنس میں واقع کراچی ہیومن رائٹس سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری عامر سعید نے مذکورہ نوٹس بھجوائے ہیں یہ این جی اوز مجھے بلیک میل کرکے رقم بٹورنے کیلئے یہ سب کچھ کررہی ہے۔ میری چیف جسٹس آف پاکستان ‘چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ‘گورنر‘ وزیراعلیٰ ‘ڈی جی نیب‘ چیئرمین اینٹی کرپشن سے اپیل ہے کہ مذکورہ این جی اوز کیخلاف کارروائی کریں۔