ہاشم رضا زیدی نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی واٹر بورڈ کو خیرباد کہہ دیا

February 23, 2018 12:58 pm0 commentsViews: 1

28 فروری کو مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہونے والے ایم ڈی واٹر بورڈ نے پہلے ہی جان چھڑا لی
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے 5روز قبل ہی ادارہ فراہمی ونکاسی آب کو خیر آباد کہہ دیاہے،ہاشم رضا زیدی جو کہ 28فروری2018ء کو اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہورہے ہیں انہوں نے آج 23فروری اور26فروری کی چھٹی کی درخواست دیدی ہے جبکہ منگل27فروری کو انہوں نے ریٹائرڈ ہوجانا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز کی چھٹی ہاشم رضا زیدی نے اپنے صاحبزادے کی شادی کے سلسلے میں لی ہے جبکہ دوسری طرف انہوں نے گذشتہ روز سندھ حکومت سے آنے والے گریڈ20کے آفیسر اختر غوری جنہیں واٹر بورڈ میں محکمہ ریونیو اور ایچ آر ڈی اے کا چارج دے رکھا تھا انہیں مذکورہ عہدوں سے ہٹاکر محمد اسلم خان کو دوبارہ ڈی ایم ڈی ریونیو جبکہ محمد معراج کو فنانس کے ساتھ ساتھ ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی اے کا چارج دیدیا ہے،واٹر بورڈ کے سینئر افسران کا ہاشم رضا زیدی کی ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے واٹر بورڈ کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی تعیناتی کے دوران فراہمی ونکاسی آب کے منصوبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں،واٹر بورڈ کے سینئر افسران نے ہاشم رضا زیدی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔