نواز شریف نے اپنی نشست مریم کو دیدی

February 23, 2018 12:59 pm0 commentsViews: 5

احتساب عدالت سے واپسی پر گاڑی میں پہلی بارپچھلی نشست پر بیٹھے
مریم نواز پچھلی نشست پر بیٹھنے لگیں تو انہیں روک دیا اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کا کہا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے گاڑی سمیت اپنی نشست مریم نواز کو دیدی۔ احتساب عدالت واپسی پر نواز شریف اپنی نشست پر نہ بیٹھے اور مریم نواز کو بٹھادیا۔ نواز شریف پہلی بار پچھلی نشست پر بیٹھے۔ جمعرات کو احتساب عدالت سے نواز شریف اور مریم نواز کی روانگی کے موقع پر نواز شریف نے گاڑی میں اپنی نشست پر مریم نواز کو بٹھادیا۔ احتساب عدالت سے واپسی پر جب مریم نواز گاڑی میں پچھلی نشست پر بیٹھنے لگیں تو نواز شریف نے ان کو روک دیا اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر مریم نواز کو بیٹھنے کا کہا۔