شرجیل میمن کو بیرون ملک بھیجنے کی کوششیں تیز کردی گئیں

February 24, 2018 11:14 am0 commentsViews: 1

میڈیکل رپورٹ میں معذور ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا
سرجری پاکستان میں ممکن نہیں ہے، عدالت نے رائے طلب کرلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے شرجیل میمن کی جیل سے بلااجازت اسپتال منتقلی کے خلاف ایکشن لینے پر جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے انہیںبیرون ملک بھیجنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر اے آر جمالی نے کراچی کی احتساب عدالت میں رپورٹ پیش کی ہے، جس میں کہا گیاہے کہ شرجیل میمن کے معذور ہونے کا خطرہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شرجیل میمن کو ڈسک ریپلیسمنٹ سرجری کی ضرورت ہے۔ سرجری کی سہولت جناح اسپتال تو کیا پاکستان کے کسی اسپتال میں نہیں ہے۔ بروقت سرجری نہ کی گئی تو شرجیل میمن معذور بھی ہوسکتے ہیں۔عدالت نے میڈیکل رپورٹس پر سائوتھ سٹی اسپتال سے رائے طلب کرلی ہے۔