رائو انوار کا ذکر کرنے پر خرم شیر زمان اور صوبائی وزیر سمیت 3 کے مائیک بند

February 24, 2018 11:21 am0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے صوبائی وزیر سمیت 3 اراکین اسمبلی کے مائیک بند کرا دیے۔ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے آصف زرداری کی جانب سے رائو انوارکو بہادر بچہ کہنے پر تنقید کی تو شہلا رضا نے یہ کہہ کر ان کا مائیک بند کرا دیا کہ آپ ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں۔ صوبائی وزیر ممتاز جکھرانی نے خرم شیر زمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپنی زبان قابو میں رکھو ورنہ بہت کچھ ہم بھی بول سکتے ہیں۔ تمہارا قائد پیرنی کو بھی نہیں چھوڑتا۔ اس پر شہلا رضا نے صوبائی وزیر کا مائیک بھی بند کرا دیا۔