محکمہ تعلیم کے عملے کا لانگ مارچ کراچی پہنچ گیا

February 24, 2018 11:22 am0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے پیدل لانگ مارچ کرتے ہوئے ملیر کے راستے جمعہ کو کراچی میں داخل ہوگئے۔ محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف ملازمین نے 26 فروری کو پریس کلب پہنچ کر وزیراعلیٰ ہائوس کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔