ایک کروڑ 20 لاکھ غیر ملکیوں کو سعودی ویزوں کا اجراء

February 24, 2018 11:22 am0 commentsViews: 1

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ برائے قونصلر امور اور ڈائریکٹر جنرل برائے ویزا ایڈمنسٹریشن عبدالرحمن الیوسف نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال وزارت نے غیرملکیوں کو ایک کروڑ 20 لاکھ ویزے جاری کیے تھے۔ عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں پانچ لاکھ وزٹ ویزے اور پانچ لاکھ کاروباری ویزے بھی تھے۔