گلالئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

February 24, 2018 11:23 am0 commentsViews: 3

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی سابق خاتون رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے سینیٹ انتخابات میں سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیے ہیں۔