گلوکارہ شازیہ خشک کو گھر خالی کرنے کے لئے دھمکیاں

February 24, 2018 11:30 am0 commentsViews: 12

ایکس سینٹر یونین کا صدر گھر خالی کرانا چاہتا ہے
اپنے بیٹوں کے ہمراہ فلیٹ خالی کرنے کیلئے دھمکیاں دی ہیں
اپنے پڑوسی سے خطرہ ہے، شازیہ کے شوہر ابراہم خشک کی بات چیت
کراچی (کلچرل رپورٹر) فوک موسیقی میں بلبل مہران کا خطاب پانے والی مقبول گلوکارہ شازیہ خشک کو گھر خالی کرنے کی دھمکیاں، ریکس سینٹر کے یونین صدر نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ فلیٹ خالی کرنے کی دھمکی دی ہے خالی نہ کرنے پر نقصان سے دوچار ہونا پڑے گا، یہ بات گلوکارہ شازیہ خشک اور ان کے شوہر ابراہیم خشک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے 17 سال سے صدر کے علاقے واقع ریکس سینٹر میں مقیم ہوں، یہ میرا ذاتی فلیٹ ہے لیکن سینٹر کے یونین صدر سلیم آفریدی ہمیشہ سے پریشان کرنے کا کوئی بھی بہانہ نہیں چھوڑتا، گزشتہ روز وہ اپنے لڑکوں کے ساتھ آیا اور دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ اپنا فلیٹ ہمیں بیچ کر کہیں اور چلے جائو، ہماری فیملی بڑی ہو رہی ہے ہمیں فلیٹ ہر حال میں چاہیے، ایسا نہیں کیا تو ہم قبضہ کرلیں گے۔ ایسی صورتحال میں گلوکارہ اور ان کے شوہر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ ہمیں اپنے پڑوسی سے خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، ذاتی فلیٹ سے زبردستی خالی کرنے کی دھمکی کا نوٹس لیا جائے۔