600 کلو گرام چرس سمیت کوچ کے اڈے سے ملزم پکڑا گیا

June 13, 2018 1:38 pm0 commentsViews: 3

شاہ فیصل کالونی، گٹکے سے بھری گاڑی پکڑی گئی، ملزم گرفتار
ملزم افضال ہائی روف سے گٹکا مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، مالک محمد آصف شرافی گوٹھ کا رہائشی ہے
مختلف علاقوں میں 17 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد، مقدمات درج
کراچی (کرائم ڈیسک) شاہ فیصل کالونی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سوزوکی ہائی روف نمبر CC-4689 کو روک کر تلاشی کے دوران 100 کلو سے زائد گٹکا، ماوا اور مضر صحت سامان برآمد کرکے ملزم افضال کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ گٹکے کا مالک محمد آصف ہے جو شرافی گوٹھ کا رہائشی ہے اور وہیں پرگٹکا تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں ہول سیل میں فروخت کرتا ہے۔ مذکورہ گٹکا وہ شاہ فیصل کالونی کی دکانوں پر فروخت کرنے لے جارہا تھا۔ ناظم آباد پولیس نے ملزم مرزا شبیر بیگ کو گرفتار کرکے 65 پیکٹ ماوا اور گٹکا برآمد کرلیا۔ دریں اثناء پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون پولیس نے گلشن حدید مسلم کوچ کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم یامین عرف ماما کو گرفتار کرکے ایک کلو 610 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم منشیات فروشی میں ملوث ہے، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی چرس پھینک کر فرار ہوگیا۔