افغانستان سے اسمگل انڈین گٹکا پکڑا گیا

June 13, 2018 1:44 pm0 commentsViews: 8

65 لاکھ روپے مالیت کا 5 ہزار کلو گرام 5 سوزوکیوں میں کھارا در لے جایا جارہا تھا
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح ترجمان پاکستان رینجرز نے بتایا کہ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ماڑی پور لیاری کے نزدیک اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں انڈین گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ یہ انڈین گٹکا افغانستان سے براستہ بلوچستان مختلف راستوں سے بسوں کے خفیہ خانوں میںچھپا کر کراچی لایا جاتا ہے۔ قبضے میں لئے جانے والے گٹکے کی مقدار تقریباً5ہزار کلو گرام جس کی مالیت60سے65لاکھ روپے پاکستانی ہے ‘ یہ گٹکا 5سوزوکی گاڑیوں میں یوسف گوٹھ ٹرمینل سے جوڑیا بازار اور اولڈ سٹی ایریا کھارادر لے جایا جارہا تھا جسے قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔