خاتون کو روندنے والے ڈمپر کو مشتعل افراد نے آگ لگادی

June 14, 2018 1:17 pm0 commentsViews: 3

اسٹار گیٹ کے قریب زارا خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ اچانک گر گئی،ڈمپر نے کچل دیا
کراچی(کرائم رپورٹر) رات گئے شارع فیصل پر ناتھا خان کالونی اسٹار گیٹ کے قریب تیر رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا۔ واقعے کے بعد وہاں موجود عوام مشتعل ہوگئے اور ڈمپر کو آگ لگادی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو بجھایا جبکہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت زارا کے نام سیہوئی۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کا شوہر اور بچہ موٹر سائیکل پر سوار تھے اسی دوران خاتون کا برقعہ چین میں آگیا جس کے باعث وہ موٹر سائیکل سے گر گئی اور پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے اسے کچل دیا واقعے میں خاتون کا شوہر اور بچہ محفوظ رہے حادثے میں ملوث ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کلینر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔