رات گئے تبت سینٹر کے قریب ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

June 15, 2018 4:14 pm0 commentsViews: 1

مسلح ملزم شہری سے لوٹ مار کررہا تھا،تشدد کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا گیا،ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
کراچی (کرائم رپورٹر) رات گئے صدر تبت سینٹر کے قریب شہری سے لوٹ مار ڈاکو کو مہنگی پڑ گئی، شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنا ڈالی، تشدد کے بعد زخمی ڈاکو کو شہریوں نے پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے صدر کے علاقے تبت سینٹر کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے دبوچ لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ ما کر رہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔