…عام انتخابات سے قبل … مراد علی شاہ کی پراسرار غیر ملکی سرگرمیاں

June 21, 2018 1:40 pm0 commentsViews: 6

نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد دبئی گئے تھے
ایک روز بعد واپس آئے پھر امریکہ چلے گئے
کراچی( نمائندہ خصوصی) ایک طرف عام انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں تو دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پراسرار غیر ملکی سرگرمیوں نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ مراد علی شاہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرواکر پہلے دبئی گئے پھر واپس آئے اور ایک روز بعد امریکہ چلے گئے اور4 روز تک اہم امریکی حکام سے ملنے کے بعد بدھ کی صبح وطن واپس آئے۔ مراد علی شاہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہیں عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اگر حکومت میں شامل ہوئی تو وزیراعظم یا وزیر خزانہ کیلئے نامزد کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مراد علی شاہ کی سفارش پرجامشورو سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ ان کے قریبی ساتھی سکندر راہپوٹو کو دیا گیا ہے تاکہ جیسے ہی انہیں مرکز میں ذمہ داری ملے تو وہ اپنے قریبی ساتھی سکندر راہپوٹوسے قومی اسمبلی کی نشست خالی کرواکر خود قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں اور اپنی صوبائی حلقے کی نشست سکندر راہپوٹو کے حوالے کریں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت مراد علی شاہ کے ان خفیہ غیر ملکی دوروں پردہ پوشی کررہی ہے۔