عالیہ بھٹ فلم کی عکس بندی کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں

June 21, 2018 1:41 pm0 commentsViews: 1

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’ کلنک‘‘ کی عکس بندی کے دوران زخمی ہوگئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’ براہمسترا‘‘ کی بلغاریہ میں ایکشن منظر کی عکس بندی کے دوران زخمی ہونے کے بعد ایک بار پھر فلم ’’ کلنک‘‘ کی ممبئی کے مغربی علاقے اندھیری میں سیٹ پر اس وقت زخمی ہوئیں جب وہ فلم کے منظر میں سیڑھیوں سے پھسل گئیں جس کے باعث ان کا پائوں زخمی ہوگیا لیکن انہوں نے پائوں پر بینڈیج اور درد کے باوجود اداکار سنجے دست کے ساتھ فلم کی عکس بندی شروع کردی ۔