مسجد کے اندر قاری نے دوسرے قاری پر گولیاں برسادیں

June 21, 2018 1:44 pm0 commentsViews: 10

آلاصف اسکوائر پر نماز عشاء کے بعد ملزم قاری امام الدین نے مقتول عبدالحفیظ پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا
زخمی قاری عبدالحفیظ نے سول اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا، مقتول کو 4 گولیاں لگیں
کراچی (کرائم رپورٹر ) الآصف اسکوائر پرایک قاری نے دوسرے قاری پر گولیاں برسا کر موقع سے فرار ہوگیا ، دونوں قاری ایک ہی مسجد میں مقرر تھے ، تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود میں الآصف اسکوائر پر بخاری مسجد میں ایک قاری نے دوسرے قاری پر نامعلوم وجوہات کی بناء عشاء کی نماز کی بعد گولیاں برسادی ، زخمی قاری عبدالحفیظ ولد علی مردان کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، مقتول کو چار گولیاں برسائی گئی ،جبکہ ملزم قاری امام دین موقع سے باآسانی فرار ہوگیا ، ایس ایچ او سہراب گوٹھ اختر بنگش کا کہناہے مقتول اور ملزم ایک ہی مسجد میں مقرر تھے ، نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملزم قاری امام الدین نے مقتول عبدالحفیظ کو چار گولیاں مار کر قتل کرکے فرار ہوگیا ، جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ، جبکہ فرار ہونیوالے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔