پریانکا نے اپنی زندگی کے واقعا ت پر مبنی کتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا

June 21, 2018 1:44 pm0 commentsViews: 2

زندگی کے سفر اور محسوسات کو لفظوں میںڈھالنا چاہتی ہوں
کتاب بھارت ٗامریکہ اور برطانیہ میں ایک ساتھ شائع کی جائیگی
ممبئی( نیٹ نیوز) سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوڑا اپنی زندگی کے اتار چڑھائو اور خوبصورت لمحات کو یاد گار بنانے کیلئے اپنی سوانح حیات لکھیں گی۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کے واقعات پر مبنی کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام ان فنشڈ ہوگا اور یہ کتاب اگلے سال بھارت ‘ امریکہ اور برطانیہ میں ایک ساتھ شائع کی جائیگی۔ پریانکا چوپڑا کا کتاب لکھنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے سفر اوراپنے محسوسات کو لفظوں میں ڈھالنے کیلئے تیار ہیں ان کی کتاب حقائق اور مزاح سے بھر پور ہوگی جبکہ اس میں وہ اپنی زندگی کے بولڈ واقعات بھی بیان کریں گی جب وہ17 سال کی عمر میں انٹرٹینمنٹانڈسٹری سے وابستہ ہوئی تھیں اور مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا۔