ججوں اور وکلاء کی سیکورٹی موثر بنانے کا حکم

June 21, 2018 1:44 pm0 commentsViews: 5

سیکورٹی کا طریقہ کا روضع کیا جارہا ہے ٗ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے بھی مشاورت کی جارہی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقع نثار کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل لارجر بنچ نے ججوں اور وکلاء کی سیکورٹی کو موثر بنانے کا حکم دید یا ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عدالتوں اور ججز کی سیکورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ججوں وکلاء اور عدالتوں کی سیکورٹی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات ہوچکی ہے۔ ججوں اور عدالتوں کی سیکورٹی کا طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔