پی پی مذہبی ٹھیکیداروں کی مخالفت کرتی رہے گی ٗ آصف زرداری

June 21, 2018 1:47 pm0 commentsViews: 4

خواتین کے حقوق مذہب کے نام پر غصب کرنے کو مسترد کرتے ہیں ٗ صدر پی پی پارلیمنٹرین
سابق صدر کا مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ پر پیغام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی65ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور خواتین کے حقوق مذہب کے نام پر غصب کرنے کو مسترد کرتی ہے۔ اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ آج دو مرتبہ منتخب وزیراعظم، خواتین کے حقوق کی علمبردار، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی 65ویں سالگرہ ہے۔ پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ انتہاپسندوں، مردوں کی سبقت پر یقین رکھنے والوں اور مذہبی ٹھیکیداروں کی مخالفت کرتی رہے گی جو خواتین کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ہم پاکستان کی تمام خواتین کو یقین رکھنے والوں اور مذہبی ٹھیکداروں کی مخالفت کرتی رہے گی جو خواتین کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ہم پاکستان کی تمام خواتین کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں ہر قسم کے استحصال، امتیازی سلوک اور تشدد سے نجات دلانے کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔