عام انتخابات کے موقع پر سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے

July 21, 2018 1:02 pm0 commentsViews: 9

کراچی (کامرس رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے عام انتخابات کے موقع پر بدھ 25 جولائی کے روز سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ عام انتخابات کے روز ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، آئندہ ہفتے کے دوران صوبے بھر میں پیر اور جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لیے بند رکھے جائیں گے۔