مفتی اختر رضا خان بریلوی بھارت میں انتقال کرگئے

July 21, 2018 1:03 pm0 commentsViews: 24

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے نامور عالم دین مولانا احمد رضا خان بریلوی کے پوتے مفتی اختر رضا خان بریلوی جمعہ کو بھارت میں انتقال کرگئے۔ امیر جماعت اہلسنت مولانا شاہ عبدالحق قادری نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔