نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم تنازعہ کا شکار

September 18, 2018 12:34 pm0 commentsViews: 4

اشتیاق بیگ مرحومہ کے نام سے مزید کتنے فائدے اٹھائیں گے ٗ زوہیب حسن
لاہور (کلچرل ڈیسک) گلوکارہ نازیہ حسن کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نازیہ حسن کی زندگی پر فلم ان کے شوہر اشتیاق بیگ بنا رہے ہیں، تاہم فلم کی تکمیل سے پہلے ہی ایک تنازع سامنے آگیا ہے کیونکہ نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب حسن کا کہنا ہے کہ ان سے فلم بنانے کی اجازت نہیں لی گئی۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نازیہ حسن کے نام سے مزید کتنے فائدے اٹھائے جائیں گے؟ فلم کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں البتہ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوگیا ہے اور شوٹنگ بھی جلد ہی شروع کر دی جائے گی۔